ایپکا کے زیر اہتمام ریلی کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے،ایس ایس پی آپریشنز لاہورفیصل شہزاد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہورفیصل شہزادنے ظہور الٰہی روڈ پرآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے نکالی جانے والے ریلی کے روٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے پولیس کی جانب سے ریلی کے روٹ پرکئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی ایس پی گلبرگ شہزاد رفیق، ایس ایچ او غالب مارکیٹ و دیگر متعلقہ پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔ڈی ایس پی گلبرگ،ایس ایچ او غالب مارکیٹ نے ایس ایس پی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ فیصل شہزاد نے افسران کو ہدایت کی کہ ایپکا ریلی کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر تعینات افسران و جوان کوروناوباء سے بچاو ¿ کی حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنائیں۔