گلشن اقبال،اے ٹی ایم سے پیسے لوٹنے والے دو ملزم گرفتار،ڈیڑھ لاکھ نقدی،فون برآمد

گلشن اقبال،اے ٹی ایم سے پیسے لوٹنے والے دو ملزم گرفتار،ڈیڑھ لاکھ نقدی،فون ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال کی کارروائی۔اے ٹی ایم مشینوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت گینگ کے 2ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق گلش اقبال انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران بینکوں میں لگی اے ٹی ایم مشینوں میں گھس کر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ صائم اوراس کے ساتھی ریحان کو گرفتار کر کے ملزمان سے 3 موبائل فونز، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -