قصور، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم
قصور(بیورورپورٹ)ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ڈاکو اور چورلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے تفصیلات کے مطابق جاگو والا چک نمبر 4 کے رہائشی شہزاد نے درخواست دی ہے کہ وہ موٹرسائیکل پرگھر کی جانب جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرروک کر ساڑھے پندرہ ہزار کی نقدی اورموبائل فون چھین لیا اسی طرح لنگر بازار پھولنگرکے معظم علی بیگ نے تھانہ میں درخواست دی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور گئے ہوئے تھے کہ گھر میں داخل ہونے والے نامعلوم چورساڑھے چارتولہ طلائی زیورات 29 ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے