کوٹ رادھاکشن،کرنٹ لگنے کے باعث13سالہ لڑکا جاں بحق

کوٹ رادھاکشن،کرنٹ لگنے کے باعث13سالہ لڑکا جاں بحق

  

کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار) مرالی اوتاڑ میں بجلی کے وولٹیج کی کمی وبیشی کی بناء پر 13سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا، بجلی کے ٹوکے میں آگ بھڑک اٹھی، واٹر پمپ سے خاتون کو بجلی کا جھٹکا لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات مرالی اوتاڑ میں بجلی کے وولٹیج میں کمی وبیشی کی بنا پر مختیار کا 13سالہ جوان بیٹے عبدالرحمن پنکھے کو چھونے سے شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا، اسی طرح حمید نامی شخص صبح کے وقت چارے کو کترنے کیلئے بجلی کے ٹوکے کو چلانے لگا تو ٹوکے میں آگ بھڑک اٹھی جس کو بجلی کی تاریں کاٹ کرآگ کو پھیلنے سے بچایا۔ علاوہ ازیں اسی گاؤں کی ایک خاتون نے صبح سویرے واٹر پمپ کو چلایا تو اسے بجلی کے شدید جھٹکے لگے۔ اہل علاقہ نے ایکسئن واپڈا،چیئرمین واپڈا، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -