سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ ملک کو تباہ کر رہا ہے، کورونا کی بجائے وزراء ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں: شہباز شریف

      سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ ملک کو تباہ کر رہا ہے، کورونا کی بجائے ...

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب دسائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے کہا کہ کورونا وائرس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رہا ہے، ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور سیکڑوں مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے حل کے لئے تبدیلی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آ چکا ہے، کورونا وائرس کے حل کی بجائے حکومتی وزرا اس وقت ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -