عارف علوی کا کچی آبادیوں کو ترقی یافتہ علاقوں میں تبدیل کرنے پر زور

  عارف علوی کا کچی آبادیوں کو ترقی یافتہ علاقوں میں تبدیل کرنے پر زور

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کچی آبادیوں کو ترقی یافتہ علاقوں میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے جہاں صحت، تعلیم اور سڑک کے ڈھانچے کی سہولیات میسر ہوں۔انہوں نے یہ بات کچی آبادیوں کے بارے میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صدر نے ہاسنگ اور تعمیرات کی وزارت اور دیگر متعلقہ اداروں کو ان علاقوں کی ترقی کیلئے مقامی آبادی اور نجی شعبے کے تعاون سے ایک لائحہ وضع کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں کراچی کی مختلف کچی ابادیوں کی ترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز اور وہاں کے رہائشیوں کیلئے متبادل انتظامات کی فراہمی پر غور کیا گیا۔

عارف علوی

مزید :

صفحہ اول -