اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی رہنما صائب ارکات کا بھتیجا شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی رہنما صائب ارکات کا بھتیجا شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں 27 سالہ احمد ارکات اپنی دلہن بہن جس کی رخصتی تھی اور والدہ کو بیوٹی پارلر سے لینے جارہا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے کار میں سوار احمد کو کئی گولیاں ماردیں۔اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے احمد پر الزام لگایا کہ وہ اپنی گاڑی فوجیوں کی گاڑی سے ٹکرانا چاہتا تھا۔رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے احمد کو کئی گولیاں ماریں اور وہ کئی گھنٹے زخمی حالت میں گاڑی میں تڑپتا رہا، اس دوران فلسطینی ریڈکریسنٹ کی ایمبولینس اور امدادی اہلکاروں کو بھی روکے رکھا، جس کے باعث خون زیادہ بہنے سے احمد جاں بحق ہوگیا۔احمد ارکات تنظیم آزادی فلسطین(پی ایل او) کے جنرل سیکرٹری صائب ارکات کابھتیجا تھا، پی ایل او اور فلسطینی اتھارٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قتل کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -