حکومت کا سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں سرکاری کمپنیوں میں ہونیوالی اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے وز یر صنعت حماد اظہر کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ کمیٹی برائے سرکاری کمپنیوں کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات پر غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سرمایہ پاکستان کمپنی کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو پر غور کیا گیا،اجلاس میں سرکاری کمپنیوں میں ہونیوالی اصلاحات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر صنعت حماد اظہر کی زیر صدا ر ت ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ 19 وفاقی وزارتوں کے زیر انتظام 85 کمرشل کمپنیاں کام کر رہی ہیں،ان کمپنیوں کو مالی سال اٹھارہ میں 143 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ان کمپنیوں کو 204 ارب رو پے کا قرض فراہم کیا گیا جبکہ حکومت نے 27 ارب روپے کا سرمایہ فراہم کرنے سمیت ان کمپنیوں کے 318 ارب روپے قرض پر ضما نت بھی فراہم کی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ حکومت کی مالی اعانت کے باوجود ان کمپنیوں نے مالی سال اٹھارہ میں 265 ارب روپے کا نقصان کیا۔

سرکاری کمپنیاں اصلاحات

مزید :

صفحہ اول -