قصور، گھر کے آگے مٹی رکھنے پرکھڑی کرنیکے تنازعہ،2سگے بھائی شدید زخمی
قصور(بیورورپورٹ)حویلی ترکھاناں والی میں گھر کے آگے مٹی کھڑی کرنیکے تنازعہ پر ہونے والے جھگڑا میں 2 سگے بھائی شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق حویلی ترکھان والی راجہ جنگ کے رہائشی مقبول احمد نے تھانہ میں درخواست دی ہے کے ملزم ارشد وغیرہ نے ہمارے گھر کے آگے مٹی کا ڈھیڑ کھڑا کر دیا ہے ہم نے انہیں منع کیا توارشد اوراس کے بھائی اسرائیل و دیگرساتھی ڈنڈوں اورسوٹوں سے مسلح آئے تو انہوں نے مجھے اورمیرے بھائی شہزاد کو مارمار کر شدید زخمی کر ڈالا پولیس تھانہ راجہ جنگ مصروف تفتیش ہے