سول لائنز ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

سول لائنز ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث127ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 4 ملزمان کے قبضہ سے 50ہزارروپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے09 پسٹل،1 رائفلز،چھری اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔

منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے04کلو700گرام چرس،01کلو افیون اور32 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران36ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 23ہزار روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب07اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 16 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر40ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -