سرحدی کشیدگی، بھارت نے چین کیساتھ 60کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر کا م روک دیا

سرحدی کشیدگی، بھارت نے چین کیساتھ 60کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر کا م روک دیا

  

نیو دہلی (آن لا ئن)بھارت نے چین کیساتھ جاری سرحدی کشیدگی کے بعد چینی کمپنیوں کیساتھ کیے گئے ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدو ں پر کام عارضی طور پر روک دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ صنعت سبھاش ڈیسائی کا کہنا ہے کہ وہ 3 چینی کمپنیو ں کیساتھ معاہدوں پر آگے بڑھنے کیلئے مرکزی حکومت کی پالیسی کے منتظر ہیں۔چین اور بھارتی ریاست مہاراشٹر کے درمیان ابتدائی معاہد و ں کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد کورونا ء سے متاثرہ بھارتی معیشت کی بحالی میں مدد دینا تھا۔ان میں سب سے بڑا معاہدہ چین کی گاڑیا ں بنانیوالی کمپنی گریٹ وال مورز کیساتھ 50 کروڑ ڈالرز کی شراکت داری کا تھا۔ اس کے علاوہ بھارتی الیکٹرک بس کمپنی کا 2 چینی کمپنیوں کیساتھ مشترکہ منصوبہ بھی تھا۔

بھارت چین معاہدہ

مزید :

صفحہ اول -