لاہورپولیس مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام

لاہورپولیس مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)بڑے اشتہاریوں کی گرفتاری لاہورپولیس کیلئے چیلنج بن گئی، رواں سال پولیس بڑے اشتہاریوں میں صرف ایک فیصد گرفتار کرسکی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ناقص کارکردگی پر سی سی پی او سے اظہار ناراضگی کرکے کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بڑے اشتہاریوں کی گرفتاری لاہورپولیس کیلئے چیلنج بن گئی، رواں سال پولیس بڑے اشتہاریوں میں صرف ایک فیصد گرفتار کرسکی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ناقص کارکردگی پر سی سی پی او سے اظہار ناراضگی کرکے کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔ سوشل میڈیا پربہت متحرک نظر آنے والی پولیس شہریوں کوتحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہے، پچھلے سالوں کے بڑے کیسزمیں اشتہار ی پولیس کی پہنچ سے دور ہیں جن کو پکڑنے کی بجائے فائلوں کے حصے بناکرگرفتارکرنا بھول گئی ہے۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق پولیس پرانے اشتہاریوں میں سے صرف ایک فیصد ملزمان کو گرفتار کرسکی ہے،5 ہزار سے زائد اے کیٹیگری کے اشتہاری موجود ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ناقص کارکردگی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیدیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے انویسٹی گیشن پولیس کو مدد کے لئے تیارکردہ ایپس، سیف سٹی سسٹم کو بروئے کارلاتے ہوئے پرانے اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

مزید :

علاقائی -