حکومتی ٹیم کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات، منانے کی کوشش

    حکومتی ٹیم کی شاہ زین بگٹی سے ملاقات، منانے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ شاہ زین بگٹی ہمارے اتحادی ہیں، آئندہ بھی ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیر دفاع کی سربراہ میں حکومتی وفد نے شاہ زین بگٹی سے اسلام آٰباد میں ملاقات کی، وفد میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور وزیر منصوبہ اسد عمر بھی شامل تھے۔ملاقات کے بعد پرویز خٹک اور شاہ زین بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ شاہ زین بگٹی ہمارے اتحادی ہیں، آئندہ بھی ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں، حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، حالیہ خبروں میں پروپیگنڈا زیادہ اور حقیقت کوئی نہیں ہے، ملاقات سے حکومتی وفد مطمئن ہے۔شاہ زین بگٹی نے بتایا کہ ہماری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اگر مطالبات تسلیم ہوئے تو حکومت کے ساتھ رہیں گے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر اس ہفتے ہمارے مطالبات حل نہیں ہوئے تو ہمارے لیے حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔
شاہ زین بگٹی

مزید :

صفحہ اول -