ڈاکٹر عنبرین خالد کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کے 2ملزم گرفتار

ڈاکٹر عنبرین خالد کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کے 2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ڈاکٹر عنبرین خالد کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کے 2ملزمان کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا،ملزمان نے دوران تفتیش 50 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکٹر عنبرین خالد کے گھر ہونیولی ڈکیتی کی واردات ٹریس کر لی ہے۔ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2ملزمان طاہر اوراقبال کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان گن پوائنٹ پر ڈاکٹر عنبرین کے گھر سے ساڑھے 9لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے تھے۔ملزمان سے مسروقہ ساڑھے 9لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔چھینی گئی رقم کی واپسی پر ڈاکٹر عنبرین نے سی آئی اے پولیس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار ہے۔ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ کے مطابق واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کمبوہ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاسک سونپا جنہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ کے ہمراہ ٹیم تشکیل دی،پولیس ٹیم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن محمد علی بٹ اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -