ڈسکہ: مختلف واقعات میں خاتون اور 3سالہ بچہ اغواء

ڈسکہ: مختلف واقعات میں خاتون اور 3سالہ بچہ اغواء

  

ڈسکہ (نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)دو مختلف واقعات میں سات افراد نے خاتون اور8سالہ بچے کو اغوا کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ لوڑھکی گورائیہ کے عدنان مسیح کی چچا زاد بہن (ن سلیم)کو ملزم بابوریفائن مسیح نے اغواء کرلیا۔ جبکہ تھانہ موترہ کے علاقہ کمال پور کا رہائشی ذوالفقار علی کے گھر چاند گاڑی پر فیضان،احسان اللہ ذاکر اور احمد آئے جاتے ہوئے ملزمان اس کے 8سالہ بیٹے محب الرحمان کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔دریں اثناء دو روز قبل سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی خواجہ عاطف رضا کے گھر 6نامعلوم مسلح ڈاکو صبح 10بجے داخل ہو ئے اور اہلخانہ کو یر غمال بنا کرگھر سے2لاکھ25ہزار رو پے نقدی،191تولے طلائی زیورات،لائسنسی اسلحہ کلاشنکوف رائفل 2 eddرائفل223،پسٹل بمعہ لائسنس لوٹ کر فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی تھانہ سٹی پولیس نے دو روز بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -