نوشہرہ ورکاں: پٹرول پمپ انتظامیہ کی چیکنگ ٹیم پر فائرنگ

نوشہرہ ورکاں: پٹرول پمپ انتظامیہ کی چیکنگ ٹیم پر فائرنگ

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) پٹرول پمپ انتظامیہ کی چیکنگ ٹیم فائرنگ مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پٹرول بحران کے خاتمے کے سلسلے میں سرکاری ٹیم ظفر پٹرول پمپ کمپنی تتلے عالی روڈ خان مسلمان پر چیکنگ کے لئے گی اور انتظامیہ کو پٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر جرمانے کرنا چاہا تو پٹرول پمپ انتظامیہ نے اس سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی اور سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کر دی مقامی پولیس نے زمان اللہ گل حلقہ پٹواری نوکھر کی رپورٹ پر تین افراد ظفر، سجاد حیدر اور محمد عدیل کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور مسلح ہو کر دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -