جامکے چٹھہ:دودھ کے پیسے نہ دینے پر گاؤں کالے والا کا رہائشی قتل
جامکے چٹھہ (نمائندہ پاکستان)دودھ کے پیسے نہ دینے پر نواحی گاؤں کا رہائشی فائرنگ سے قتل کر دیا گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کالے والا کے رہائشی ثقلین اور فیصل نامی شخص کے درمیان دودھ کے پیسوں پر تنازعہ چلا آرہا تھا کہ پیسے نہ دینے پر احسان نامی گروپ نے سامنے سے آتے ہوئے ثقلین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں ثقلین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک جبکہ اس کے دو دوست زخمی ہوگئے۔