شاہنواز رانجھا نے ذلفی بخاری کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

شاہنواز رانجھا نے ذلفی بخاری کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹرمحسن شاہنواز رانجھا نے سمندرپارپاکستانیوں کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرادی جس میں موقف اپنایا ہے کہ بجٹ پر 18 جون 2020 کو میری تقریر پر 19 جون کو وزارت سمندر پارپاکستانیوں نے جھوٹا ٹویٹ جاری کیا مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور ذوالفی بخاری نے میری تقریر پر تنقید کی۔محسن شاہنواز رانجھا کی تحریک استحقاق میں موقف اپنایا کہ ذوالفی بخاری کو بچانے کے لئے وزارت سمندر پارپاکستانیوں نے مجھ سے جھوٹا بیان منسوب کیا،بیرون ملک دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کا بہت احترام کرتا ہوں۔محسن شاہنواز رانجھا نے تحریک استحقاق میں موقف اپنایا ہے کہ میں نے بیرون ملک دوہری شہریت رکھنے والوں کے خلاف کوئی بات نہیں کی جو مجھ سے غلط طورپر منسوب کری گئی،وزارت سمندر پارپاکستانیز نے ذوالفی بخاری کو بچانے کے لئے سرکاری وسائل اور اختیار کا غیرقانونی استعمال کیا،ذوالفی بخاری نے پاکستان اور بیرون ملک اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کررکھے جس پر شدید تشویش ہے،ذوالفی بخاری پاکستان میں ٹیکس دہندہ نہیں،وزارت سمندر پاکستانیز اور ایچ آرڈی نے ذوالفی بخاری کے حکم پر غیرقانونی طرز عمل اختیار کیا،ذوالفی بخاری ’سلیکٹڈ‘ ہیں، ’الیکٹڈ‘ نہیں ہیں،تحریک انصاف کا ’نئے پاکستان‘ میں شفافیت کا دعوی جھوٹ ثابت ہوا۔

تحریک استحقاق

مزید :

صفحہ اول -