جلال ٹاؤن، ملزمان کا حملہ،باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی

جلال ٹاؤن، ملزمان کا حملہ،باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ جلال ٹاؤن میں رات کے اندھیرئے میں گھر میں داخل ہوکر مسلح ملزمان کا چھریوں سے حملہ باپ جاں بحق بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان محنت کش تنویر حسین کے گھر میں گھس گئے اور اچانک ہی تیزدھار آلہ سے باپ بیٹے پر حملہ کردیا چھریوں کے پہ درپے وار سے محنت کش 50سالہ تنویر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ 25سالہ بیٹا محسن مضروب ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ جبکہ مضروب کو ٹی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مضروب محسن نے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم ملزم گھر کی دیواریں پھلانگ کر آیا جس نے چھریوں کے وار سے میرئے باپ کو قتل کردیااور مجھ کو مضروب کرکے فرار ہوگیا پولیس مذکورہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -