شہباز شریف اور حمزہ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرز پر (ن) لیگ چلارہے ہیں: فیا ض الحسن

شہباز شریف اور حمزہ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرز پر (ن) لیگ چلارہے ہیں: فیا ض الحسن

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرز پر وفاق اور پنجاب میں ن لیگ چلا رہے ہیں۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ تعصب کے باعث پنجاب کے تاریخی بجٹ کو سمجھنے سے قاصر ہیں، باپ بیٹا پرائیویٹ لمیٹڈ جان لیں، سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کرونا کے خلاف فرنٹ فٹ پر جنگ لڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی مدد سے پنجاب میں وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، 66 نئے وینٹی لیٹرز، 34 پورٹیبل وینٹی لیٹرز اور 10 ایکسرے مشینیں پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو مہیا کی گئی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -