شرقپور، ایک ہی روز میں 2وارداتیں،تاجر سراپا احتجاج

شرقپور، ایک ہی روز میں 2وارداتیں،تاجر سراپا احتجاج

  

شرقپورشریف(نمائندہ پاکستان) شرقپور میں ڈاکو راج۔ ایک ہی دن میں دو وارداتیں۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی متعدد وارداتوں پر تاجر پولیس کے خلاف سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق شرقپور میں دن دیہاڑے ملک زاہد عرف بلو اپنی ہول سیل کریانہ سٹور پر جارہا تھا کہ اچانک مین بازار منڈی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو لاکھ پچاس ہزار نقدی چھین لی اور موقعہ سے فرار ہوگئے۔ اسی طرح شیخ سلیم اینڈ سنز بالمقابل دار ارقم سکول پر دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شیخ نعمان سے ایک لاکھ نوئے ہزار نقدی چھین لی۔شرقپور میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ آکر تاجروں نے مقامی پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ تاجروں نے بتایا کہ پولیس علاقے میں کرائم کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔

سراپا احتجاج تاجروں کاحکام بالا سے مطالبہ ہے کہ شرقپور میں کرائم کو کنڑول کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -