کورونا وباء امریکی شہریوں کی یورپ آمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، مسودہ تیار

کورونا وباء امریکی شہریوں کی یورپ آمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، مسودہ ...

  

برسلز (آن لا ئن) یورپی یونین نے کورونا وباء کے سبب امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کر لیا، پابندی کے اطلاق کا حتمی فیصلہ یکم جولائی تک کرلیا جائیگا۔ یو ر پی حکام کے مطابق امریکہ کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے، مسودے کے مطا بق امریکہ کیساتھ ساتھ روس اور برازیل کے سیاحوں کو بھی قبول نہیں کیا جائیگا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مارچ میں یورپ کورونا وبا ء کامرکز تھا، اْس وقت صدرٹرمپ نے یورپی ممالک کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگائی تھی اور اب صدر ٹرمپ کو جوابی اقدام کا سامنا ہے۔ ا سوقت امریکہ 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد کورونا کیسز کے سبب دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، اندازے کے مطابق ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد امریکی کورونا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔ مذکورہ حقائق دیکھتے ہوئے یورپی یونین نے پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

پابندی فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -