پتہ ہے بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف، ہم بھی جواب دینگے: وزیر خارجہ

  پتہ ہے بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف، ہم بھی جواب دینگے: وزیر ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے،کوئی شک و شبہ نہیں کہ بھارت کیاکرنیکی کوشش کررہاہے، بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پرجاسوسی کے الزام لگائے، بھارت نے سفارتی عملے کو 50 فیصد کمی کرنیکاکہا، سفارتکاروں کیساتھ دہلی میں رویہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے،بھارتی ہائی کمیشن بھی 50 فیصد عملے کی واپسی کا سامان باندھے، بھارت جیساکریگاویساہی جواب دیاجائیگا، بھارت فالس فلیگ آپریشن کیلئے بہانے تلاش کررہاہے،بھارت کے الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ہم بھی جواب دیں گے۔بدھ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارت کو اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے،کوئی شک و شبہ نہیں کہ بھارت کیاکرنیکی کوشش کررہاہے۔ کشمیرمیں ہرروزشہادتیں ہورہی ہیں، بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پرجاسوسی کیالزام لگائے، بھارت نے سفارتی عملے کو50فیصدکمی کرنیکاکہا، سفارتکاروں کیساتھ دہلی میں رویہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے،ہم بھی بھارتی سفارتی عملے میں 50فیصدکمی کاارادہ رکھتے ہیں، چین کاخطے کے امن وامان کوسامنے رکھتے ہوئے رویہ مناسب تھا۔ بھارت نے متنازعہ علاقے میں تعمیرات کیں، بھارت کے تجاوزکرنے پرچین کوردعمل دیناپڑا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئے گا تو بھارتی عملہ بھی جائیگا۔ چین کے ہاتھوں شرمندگی کے باعث بھارت منہ چھپاتاپھررہاہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن عملے پرالزامات بے بنیادہیں، بھارت فالس فلیگ آپریشن کیلئے بہانے تلاش کررہاہے، الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ہم بھی جواب دیں گے۔ سعودیہ،ترکی نے بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں فیصلے کومستردکیا، کچھ چیزیں ہوتی ہیں جن کافورم میڈیانہیں ہوتا۔

وزیرخارجہ

مزید :

صفحہ اول -