مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو نیب نے26جون کو طلب کر لیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف بھی نیب ریڈار پر آ گئے، نیب لاہور نے خواجہ آصف کو 26 جون کی صبح 11 بجے طلب کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کر دی۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے، کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔
خواجہ آصف