افغانستان کیساتھ تعلقات استوار کرنا خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح، اسد قیصر

    افغانستان کیساتھ تعلقات استوار کرنا خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح، اسد ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی تعلقات قائم کرنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح اور ہمارے پرامن ہمسائیگی کے ویڑن کا اہم ترین حصہ ہے۔انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مستحکم تعلقات دونوں ملکوں کی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ پارلیمانی، تجارتی اور اقتصادی اشتراک عمل سے موجودہ برادارانہ تعلقات مزید مستحکم ہو سکتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان برادر ہمسایہ ممالک ہیں جو مذہب، ثقافت اور تاریخ کے بندھن میں منسلک ہیں۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ افغانستان وسطیٰ ایشیا کیلئے راستہ ہے تاہم معاشی سرگرمیوں میں تعاون سے دونوں ملکوں میں خوشحالی آ سکتی ہے۔خصوصی نمائندے محمد صادق خان نے سپیکر کو پاکستان آنے کے خواہشمند طلبہ، تاجروں اور مریضوں کو ویزے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -