قربانی کے جانوروں کیلئے ایس او پیز 30جون تک مکمل کر لینگے،اعجاز شاہ

قربانی کے جانوروں کیلئے ایس او پیز 30جون تک مکمل کر لینگے،اعجاز شاہ

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ جولائی میں کورونا وباء اپنے عروج پر ہوگی۔عید قربان پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔عید قربان کی نماز کیلئے عید الفطر والے ایس او پیز ہی ہوں گے،عید قربان کیلئے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالالضحی کی آمد آمد ہے، قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے ایس او پیزبنا رہے ہیں،قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے ایس او پیز کیلئے علما ء کرام سے مشاورت کی ہے،ایس اوپیز کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت کی جائیگی، قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے ایس او پیز 30 جون تک مکمل کر لیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ،ہمیں قوم بن کر کورونا وبا کا مقابلہ کرنا ہے، پوری قوم کورونا کے جلدخاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

اعجاز شاہ

مزید :

صفحہ اول -