کرکٹر محمد حفیظ کا کوروناٹیسٹ پازیٹو آنے کے ایک دن بعد منفی آ گیا

کرکٹر محمد حفیظ کا کوروناٹیسٹ پازیٹو آنے کے ایک دن بعد منفی آ گیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے اعلان کے ایک دن بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا اور ان کے اہل خانہ کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں سے 7 کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنااور اہلخانہ کا ذاتی حیثیت میں ٹیسٹ کروایا ہے جو منفی آیا ہے۔ خدا ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

کرکٹر حفیظ

مزید :

صفحہ اول -