امریکی صحافی سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

  امریکی صحافی سنتھیارچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل سیشن کورٹ نے امریکی صحافی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج کردی۔پیپلزپارٹی کے کارکن وقاص عباسی نے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفورکاکڑ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنتھیا کی جانب سے2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی بینظیربھٹوکے خلاف نازیبا ٹوئٹس کیے گئے۔سنتھیا ڈی رچی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جہاں سماعت کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست میرٹ کے بغیر ہونے کی بناء پر خارج کی جاتی ہے۔

درخواست خارج

مزید :

صفحہ اول -