اے سی سی اے کے زیر اہتمام وَرچوئل جاب فیئر کا انعقاد

  اے سی سی اے کے زیر اہتمام وَرچوئل جاب فیئر کا انعقاد

  

لاہور(پ ر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کے زیر اہتمام پاکستان سے تعلق رکھنے والے کاروباراور مالیات کے طلباء وطالبات کے لیے ایک میگا وَرچوئل جاب فیئر منعقد کیا گیا جس کی خاص بات 60سے زائداعلیٰ درجہ کے آجرین کی شرکت تھی۔ اِس جاب فیئر میں 3,500سے زائدافراد نے شرکت کی جنہیں ممتاز ریکروٹرز ملنے، کیرئیر کے عالمی ماہرین سے سیکھنے اور اہم رابطے قائم کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔موجودہ وباء کے پیش نظرعائد پابندیوں کے باوجود، اے سی سی اے نے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے تجربہ کی صورت میں، ملک کے نوجوانوں کومواقع فراہم کرنے کا ارادہ کیا۔ایسوسی ایشن پاکستان میں اکاؤنٹنسی کے پیشے میں راہنما کا کردار ادا کرتی رہے گی اور ڈیجیٹل کی طاقت اور جدید سولوشن کے ذریعے اپنے ارکان کو ملازمت کے حصول میں اعانت فراہم کرتی رہے گی۔کاروبار، اکاؤنٹنگ اور فنانس میں بہترین ٹیلنٹ کی تلاش کی غرض سے، اِس آن لائن فیئر میں،نیسلے پاکستان، کے پی ایم جی، حبیب بینک لمٹیڈ، ڈیلوائٹ، یونی لیورز، ایس اینڈ پی گلوبل، پی ٹی سی ایل، کے الیکٹرک، ای وائے، گدون ٹیکسٹائل ملز، ٹیلی نار گروپ، ماسٹر ٹائلز اینڈ سرامکس، پرائس واٹر ہاؤس کوپر اور ستارہ لیبلزسمیت ملک کے ممتاز آجرین نے شرکت کی۔ جاب فیئر کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے، اے سی سی اے کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، حماد عظیم نے کہا:”کووِڈ19-سے پیش آنے والے چیلنجوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور اپنے طلباء و طالبات اور نئے ارکان کو نئے مواقع کی فراہمی کی غرض سے اے سی سی اے نے جدت کے میدان میں اپنی کوششیں دوگنی کر دی ہیں۔

ہمارا ورچوئل جاب فیئر ایک اور مثال ہے کہ کس طرح ادارے، جدید انداز فکر اور ڈیجیٹل سولوشنز اپنا کر ایک راہنما کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔“اپنے افتتاحی کلمات میں اے سی سی اے کے ہیڈآف مارکیٹس-بزنس ڈیویلپمنٹ، اسد حمید خان نے کہا:”ہم پاکستان سمیت دنیابھر میں، اعلیٰ پائے کے اداروں کے ساتھ کام کرتے ہیں اور یہ تمام آجرین اے سی سی اے پر بھروسہ کرتے ہیں اور ہمارے مستقبل کے لیے تیار،کاروبار اور مالیات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی معیار کے،ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں۔اس فیئر کے لیے ہم اِس بات پربہت پرجوش تھے کہ اعلیٰ پائے کے برانڈز زبردست ملازمتوں کی پیش کش کر رہے تھے۔ اور ہم اس طرح کے مزید اقدامات کرتے رہیں گے تاکہ ہمارے ملک کے نوجوان کیرئیر کے حوالے سے اپنی امنگیں پورا کر سکیں۔“ایونٹ کے بارے میں شرکت کرنے والے تمام آجرین اور حاضرین کی جانب سے مثبت رد عمل سامنے آیا جنہوں نے ایونٹ کے مجموعی تجربے کو سراہا۔ بڑے آجرین کی موجودگی اور مشتہر کی گئی ملازمتوں کے معیار کے باعث اِس فیئر نے اکاؤنٹنسی کے پیشے کی قدر میں اضافہ کیا۔شرکت کرنے والے آجرین نے بھی تعلیم یافتہ اور حوصلہ مند افراد کے مضبوط اجتماع کے حوالے سے اپنے انتہائی اطمینان کا اظہار کیا جس سے انہیں مضبوط، مستقبل کے لیے تیار اداروں کی تعمیر میں مدد ملے گی۔فیئرمؤرخہ16جون، 2020ء کی صبح 08:00 بجے سے رات 08:00 بجے تک جاری رہا۔اوسطاً ہر شخص نے، فیئر کے مختلف شعبوں کا جائزہ لینے میں ایک گھنٹہ اور 17 منٹس صرف کیے۔ ریکروٹرز کے ساتھ شرکاء کی براہ راست بات چیت کے علاوہ،کیرئیر میں سینئر ماہرین نے بھی گفتگو کی اور موجودہ خواہشمند پیشہ ور افراد کو قیمتی مشورے دئیے۔

مزید :

کامرس -