بینک اسلامی نے بلوچستان میں نئی برانچ کا آغاز کر دیا

بینک اسلامی نے بلوچستان میں نئی برانچ کا آغاز کر دیا

  

لاہور(پ ر) بینک اسلامی نے سنجاوی، بلوچستان میں اپنی نئی برانچ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ باضابطہ طور پر برانچ کھولنے کے حوالے سے ربن کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بلوچستان سے اعلیٰ حکام سمیت بینک اسلامی کے جنرل منیجر (ساؤتھ) برہان حفیظ نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برہان حفیظ نے کہا کہ ہمیں بلوچستان میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور سنجاوی میں برانچ کے افتتاح پر خوشی ہے جہاں ہم مقامی اور کاروباری افراد کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک اسلامی اپنے برانچ نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس مقام میں ہمارے نئے ماڈرن ڈیزائن کی خصوصیات شامل ہیں جو آرام دہ انداز میں مصروف اور مشاورت کرنے والے صارفین سے رابطے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ نئی برانچ صارفین کے تجربہ کو بہتر بنانے کے لئے تیار کئے گئے جدید فیچرز کے ساتھ ایک خوشگوار ماحول پیش کرتی ہے۔ اس میں برانچ کے افسران کے ساتھ بات چیت کرنے کے خواہاں صارفین کیلئے ملاقات کی متعدد جگہیں موجود ہیں جن میں ایک میٹنگ روم بھی شامل ہے جہاں صارفین اپنی مالیاتی ضرورت کے لئے بینکرز کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ 24 گھنٹے اے ٹی ایم اور ون ٹچ بینکنگ خدمات صارفین کیلئے دستیاب ہیں۔

مزید :

کامرس -