اچھرہ،امانت کے طور پر رکھوائے گئے 40 لاکھ لے کر فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

اچھرہ،امانت کے طور پر رکھوائے گئے 40 لاکھ لے کر فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کرکے امانت میں خیانت کے مقدمات میں ملوث3 ملزمان عمران،ضیاء اورراحیل کو گرفتار کر لیا۔ملزم عمران شہری سے پراپرٹی کیلئے 40لاکھ روپے بطور امانت لے کر فرار ہو گیاتھا جس کوانویسٹی گیشن پولیس اچھرہ نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔ملزم ضیاء شہری سے کاروبار کیلئے 27لاکھ روپے بطور امانت لے کر فرار ہو گیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس غالب مارکیٹ نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم ضیا ء کو گرفتار کر لیا۔

ملزم راحیل شہری سے کاروبار کیلئے4لاکھ روپے بطور امانت لے کر رفو چکر ہو گیاتھا اسی طرح انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم راحیل کو گرفتار کیا۔انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویعن کی ٹیموں نے ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -