پولیس اہلکاروں میں سکالرشپ، جہیز فنڈ، مالی امداد کے چیک تقسیم

پولیس اہلکاروں میں سکالرشپ، جہیز فنڈ، مالی امداد کے چیک تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر میں پیش پیش، پولیس اہلکاروں میں سکالرشپ چیک، جہیز فنڈ، مالی امداد اور میڈیکل اسٹنٹس کے چیکس تقسیم، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے 10 پولیس اہلکاروں میں بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے چیکس تقسیم کئے گئے جبکہ کانسٹیبل الیاس کو 2 لاکھ 25 ہزار، کانسٹیبل احمد کی بیوہ کو 1 لاکھ میڈیکل اسٹنٹس کا چیک دیا گیا، جہیز فنڈ اور مینٹینس الاونس کی مد میں 07 اہلکاروں کو کثیر مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے۔ ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی مالی مدد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے۔ پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد اور راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -