ہربنس پورہ، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر 7لاکھ سے زائد مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ لیا  

    ہربنس پورہ، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر 7لاکھ سے زائد مالیت کا ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پرڈکیتی،چوری، راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو نواز کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ19کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ گرین ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو عمر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ40 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے ملت پارک کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو غلام دستگیر اور فیملی سے 2لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیوارات، گلشن راوی کے علاقے سے شعیب اور فیملی سے 1لاکھ 50ہزار نقدی و زیوارات۔شالیمار میں اظہر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 58 ہزار،پرانی انارکلی میں وقار سے گن پوائنٹ پر65ہزار نقدی موبائل فون اور نشتر کالونی سے گن پوائنٹ پر مقبول سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور سبزاہ زار،ملت پارک اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ،باٹا پور اور یکی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -