گجر پورہ،چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس گجرپورہ کی کارروائی۔چوری کی وارداتوں میں ملوث جانی چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار تفصیلات گجر پورہ انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ رضوان،وقاص کو گرفتار کر کیملزمان سے نقدی، 3موبائل فونز،دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔