بغیر ماسک گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

بغیر ماسک گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری

  

لاہور(کرائم رپورٹر) بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سٹی ٹریفک پولیس کی 8 مشترکہ ٹیمیں بھی کارروائی کررہی ہیں۔کورونا وباء کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز اور بغیر ماسک وہیکلز ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 55 ہزار 793 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ کریک ڈاون کے دوران 44 ہزار 045 موٹرسائیکلوں، 5 ہزار 532 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 6 ہزار 216 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔ کورونا وباء کے ایس او پیز پر 118 پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کروایا گیا،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا۔ شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ شہری محدود رہیں، محفوظ رہیں گیں۔سید حماد عابدنے ٹریفک وارڈنز کی فلاح وبہبود کیلئے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹریفک وارڈنز کے مرحلہ وار کورونا ٹیسٹ کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے پہلے روز صدر ڈویژن کے 50 وارڈنز کے کورونا سیپملز کا لینے عمل مکمل ہوگیا ہے۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا مزید کہنا تھا کہ 3 ہزار کی نفری میں 42 وارڈنز کورونا کا شکار ہوئے۔ تمام دفاتر میں ڈس انفکیٹ سپرے کا عمل بھی مکمل، ہاتھ دھونے اور سینی ٹائز کرنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ٹریفک وارڈنز تمام فرنٹ لائن سولجر سے زیادہ ایکسپوز ہیں۔ وارڈنز کی سیفٹی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -