ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کا سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کادورہ
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمد اجمل نے سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کادورہ کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمد اجمل کے مطابق ساندہ میں چمن باغ راجگڑھ،رام نگر،بلال پارک کے مختلف علاقوں پر پولیس ڈیوٹی کو چیک کیا گیا۔وحدت کالونی میں احمدیہ کالونی،غوثیہ کالونی کے مختلف علاقوں کی ڈیوٹی چیک کی۔گلشن راوی میں ایف بلاک کی مختلف ڈیوٹی پوائینٹس کو چیک کیا۔
نواں کوٹ میں طارق کالونی۔حاجی پارک کے مختلف پوائینٹس کو چیک کیا۔
۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد اجمل نے کہا کہ عوام سے التماس ہے کہ گھروں میں رہیں. ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود پولیس ملازمین کواحتیاطی تدابیر اختیار کریں. سمارٹ لاک ڈاؤن شہریوں کی سلامتی۔صحت اور حفاظت کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔کورونا مریضوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔