ڈاکٹر اشرف جلالی کے ضلع حافظ آباد داخلے پر 3ماہ کیلئے پابندی

ڈاکٹر اشرف جلالی کے ضلع حافظ آباد داخلے پر 3ماہ کیلئے پابندی

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے متنازعہ تقریر کرنے پر ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی ضلعی حدود میں داخلہ پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی متنازعہ تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر تین ماہ کے لیے حافظ آباد کی ضلعی حدود میں داخلہ پر پابندی لگا دی۔

ڈپٹی کمشنرنے پابندی کے حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا ہے۔

۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے سوشل میڈیا پر نامناسب مواد شائع کرنے پر پنڈی بھٹیاں کے رہائشی نوجوان فخر عباس ولد محمد اشرف کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیجوا دیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو ضلع کے امن و امان کی صورت حال کوخراب نہیں کرنے دیا جائیگااور جوکوئی بھی کسی بھی حوالہ سے ایسی گہناؤنی کوشش کریگا اسکے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -