گکھڑ منڈی: جیب تراش جنازوں میں شامل ہوکر لوگوں کو لوٹنے لگے

گکھڑ منڈی: جیب تراش جنازوں میں شامل ہوکر لوگوں کو لوٹنے لگے

  

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) نامعلوم جیب تراش گروہ نے ایک ماہ کے عرصہ میں جنازے پڑھنے کے لیے آنے والے افراد کے درجنوں قیمتی موبائل چوری کر لیے کشمیر کالونی راہوالی کے گنجان آبادی والے قبرستان میں ایک ماہ کے عرصہ میں وفات پاجانے والے درجنوں افراد کے جنازے ادا کیے گئے جن میں نامعلوم جیب تراشوں کا گروہ بھی شامل ہوجاتا ہے جن کا ہر روز کا معمول ہے کہ وہ جنازے میں شرکت کرنے والوں کی جیبوں سے موبائل فون نکال کر غائب ہوجاتے ہیں 2دنوں میں بھی مرزا شہباز مرحوم اور سردار مقبول کے جنازے ادا کیے گئے جن میں شرکت کرنے والے کوٹ شاہاں سے آئے ہوئے مہمان سعید اکرم او کشمیر کالونی کے مرزا عدیل کے 51ہزار روپے مالیت کے موبائل فون نکال لیے گئے۔

یاد رہے کہ کشمیر کالونی راہوالی میں گزشتہ روز وفات پانیوالے درجنوں لوگوں کے جنازوں میں شرکت کرنے والوں کے قیمتی موبائل نامعلوم جیب تراش گروہ کے ارکان چوری کرکے لے جاچکے ہیں چھینے گئے موبائل فونوں کے اکثر مالکان نے قسطوں پر موبائل فون خرید رکھے تھے جن کی ابھی تک قسطیں بھی ادا نہیں کیں۔

مزید :

علاقائی -