ایم ڈی پی ٹی وی اور چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کی تقرریوں کیخلاف کیس میں تمام فریقین کو نوٹس جاری

ایم ڈی پی ٹی وی اور چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کی تقرریوں کیخلاف کیس میں تمام ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی اور چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کی تقرریوں کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردئیے،عدالت نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور اور چیئرمین پی ٹی وی بورڈ ارشد کی تقرریوں کے خلاف درخواستیں باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلی ہیں،فاضل جج نے کومل سلیم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے عابد ساقی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ 16لاکھ روپے اور مراعات علیحدہ ہیں،چیئرمین پی ٹی وی بورڈ اضافی تنخواہ اور مراعات حاصل کررہے ہیں،عطاء الحق قاسمی کو بھی اضافی تنخواہ اور مراعات لینے پر سپریم کورٹ نے عہدہ سے ہٹایا تھا،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی کی درخواست گزرا نے استدعا کی کہ دونوں تقرریاں کالعدم قرار دے کر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر کردیئے۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -