فواد چودھری نے خودبیان نہیں دیا ان سے دلوایا گیا،قمر زمان

فواد چودھری نے خودبیان نہیں دیا ان سے دلوایا گیا،قمر زمان

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اندر کے حال کھلنا شروع ہوگئے ہیں اور وہ خود ہی بیان دے رہے ہیں، اختر مینگل کا معاملہ سب کے سامنے ہے، سیاست میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے،سیاست میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے جاسکتے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی صحت اب بہتر ہے،ان سے سیاسی معاملات پر بات ہوئی ہے۔ فواد چودھری نے خودبیان دیا نہیں بلکہ بیان دلوایا گیا ہے، اب حکومتی ایوانوں کی اندر کی باتیں باہر آنا شروع ہوگئی۔ یہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتے ہیں ان سے لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا،یہ حکومت نہ تو عوام کی خدمت کرسکتی ہے اور نہ ہی میڈیا کو آزاد دیکھنا چاہتی، ہمارا کہنا ہے کہ حکومت اس پروگرام کا نام تبدیل کئے بغیر نئے پروگرام شروع کرے۔

قمر زمان

مزید :

صفحہ آخر -