آٹا،چینی اور گندم بحران سے متعلق درخواستوں پر فریقین سے 7 جو لائی تک جواب طلب

    آٹا،چینی اور گندم بحران سے متعلق درخواستوں پر فریقین سے 7 جو لائی تک جواب ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آٹا،چینی اور گندم بحران سے متعلق درخواستوں پروفاقی حکومت، پنجاب حکومت، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، نیب اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان سے 7 جو لائی تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آٹا چینی بحران کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شوگر معاملہ پر حکومت سخت کاروائی کر رہی ہے،اس کیس میں جواب داخل کرانے کی ضرورت نہیں،عدالت نے حکومتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے وکیل کو شوگر کیس میں بھی جواب داخل کروانے کی ہدایت کردی۔ نیب کی جانب سے جواب داخل کروا تے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ نیب آٹا اور چینی بحران کے معاملے پر کارروائی کر رہی ہے۔

آٹا بحران

مزید :

صفحہ آخر -