ڈی جی ریسکیو کو ریگولر کرنے، عہدہ سے ہٹانے کی درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم

ڈی جی ریسکیو کو ریگولر کرنے، عہدہ سے ہٹانے کی درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کو ریگولر کرنے اورانہیں عہدہ سے ہٹانے کی ہر دو قسم کی درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے آئندہ سماعت پر رضوان نصیر کے وکیل کو کسی بھی خود مختار ادارے کے ڈی جی کو ماضی میں ریگولر کرنے کی مثالیں پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سرکاری وکیل کو بھی کسی خود مختار ادارے کے ڈی جی کو ریگولر کرنے کی مثالیں پیش کرنے کا حکم دیاہے،فاضل جج نے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی درخواست پرسماعت کی،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی ریسکیو کا عہدہ تو خاص مدت کے لئے ہے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی ریسکیو کے علاوہ سیکڑوں کے حساب سے 1122 کے ملازمین ریگولر ہو چکے ہیں،صرف ڈی جی رضوان نصیر کو ریگولر نہیں کیا گیا جو امتیازی سلوک ہے۔

ڈی جی ریسکیو

مزید :

صفحہ آخر -