مسلم لیگ (ن) نے ملک کو کورونا سے کم نقصان نہیں پہنچایا: ترجمان پنجاب حکومت
لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کے اعدادوشمار دیکھے جائیں تو مسلم لیگ(ن) نے ملک کو کورونا سے کم نقصان نہیں پہنچایا،تحریک انصاف کی حکومت نے جس حالت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی قوم اس سے بخوبی آگاہ ہے، وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا البتہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست ضرور ڈیفالٹ ہو گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے معیشت پر کاسمیٹیکس کا لیپ کیا ہوا تھا جس کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، شہباز شریف قرنطینہ میں بھی منفی بیان بازی سے گریز نہیں کر رہے اور ان کی بے چینی کی وجہ سے اقتدار سے دوری ہے،اپوزیشن کی یہ بے چینی جلد ختم ہونے والی نہیں بلکہ یہ مزید طوالت اختیار کرے گی۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے مزید 7علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹریکنگ کے دوران جہاں بھی کیسز کی تعداد زیادہ ہو گی اس علاقے کو سیل کر دیا جائے گا،حکومت ہر طرح کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے اور سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کو بھی ہر لمحے مانیٹر کیا جارہا ہے۔
مسرت جمشید چیمہ