ڈاکٹر مغیث الدین اساتذہ اور طلبہ کیلئے رول ماڈل تھے، ابراہیم حسن مراد

        ڈاکٹر مغیث الدین اساتذہ اور طلبہ کیلئے رول ماڈل تھے، ابراہیم حسن مراد

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) نامور ماہر تعلیم،سکالر، دانشور، مفکر،معلم، یو ایم ٹی سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی وفات پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، چیئر مین یو ایم ٹی ڈاکٹر احمد مراد،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی سمیت دیگر انتظامیہ نے اظہار تعزیت کیا۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ ڈاکٹر مغیث پاکستان میں میڈیا سٹڈیز کی ترقی کے حوالے سے ایک کامیاب اور با اثر شخصیت کے مالک تھے۔وہ میڈیا پریکٹیشنرز، سکالرز، اساتذہ اور طلبہ کی نسلوں کے لیئے ایک رول ماڈل تھے۔ڈاکٹر مغیث ایک محنتی اور پر عزم انسان تھے جنہوں نے پوری کوشش کے ساتھ اپنے دل و جان کو تعلیم کے فروغ اور درس دینے میں لگا دیا جس سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں سیراب ہوئی ہیں۔وہ نئے کورسسز کی ترقی اور تشکیل کے ذریعے میڈیا کی فیلڈ میں جدت لانے میں ہما وقت دل و جان سے کوشاں رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے انتقال سے ابلاغ عامہ کے تمام ادارے و شعبہ جات ایک شجر سایہ سے محروم ہو گئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے کہا کہ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی وفات سے تعلیم کے میدان کا ایک اور چراغ گل ہو گیا ہے۔ڈاکٹر مغیث کی شعبہ ابلاغ کے میدان میں بے شمار خدمات ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

ابراہیم حسن مراد

مزید :

صفحہ آخر -