احساس پروگرام میں مستحق افراد کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی: ثانیہ نشتر
صوابی(این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے غربت کے خاتمے و معاشرتی تحفظ ڈویژن ڈاکٹرثانیہ نشتر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان میں کسی نے بھی احساس ایمر جنسی پروگرام میں کسی مستحق کے حق پر ڈاکہ ڈال کر اس میں خرد برد کی تو ان لوگوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چھوٹا لاہور، کھنڈہ ضلع صوابی میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں رقوم تقسیم کرنے اور ان کی ادائیگی میں در پیش مشکلات کی آگاہی حاصل کرنے کے بعد مقامی نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن مستحق افراد کوایک دفعہ بذریعہ موبائل فون پیغام بھیجااورانہوں نے اپنے پیسے وصول نہیں کئے ان کودوبارہ میسج بھیجے گئے ہیں تاکہ انہیں اپنا حق مل سکے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹالاہورضلع صوابی میں 90فیصدادائیگی ہوچکی ہے تاہم اگرکسی مستحق نے پہلے موبائل پیغام کے بعدانتظامیہ سے رابطہ نہیں کیاتوانہیں آٹو ریورس کیس کے مستحقین کودوبارہ موبائل پیغام بھیجے گئے ہیں جن کو ادائیگی جاری ہے۔اس موقع پراحساس ایمرجنسی پروگرام ضلع صوابی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرسجاد علی بھی موجودتھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے غربت کے خاتمے ومعاشرتی تحفظ ڈویژن ڈاکٹرثانیہ نشرنے احساس ایمرجنسی پروگرام کے متعلقہ افسران واہلکاروں کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ان مستحق افرادکوکسی قسم کی مشکلات کاسامنانہیں ہوناچاہئے اورنہ رقم کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت کی جائیگی۔وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے کہ پسماندہ طبقے کواوپرلایاجائے اورانہیں سہولیات فراہم کی جائے تاہم احساس ایمرجنسی پروگرام ایمرجنسی وزیراعظم کے اس ویژن کی عکاس ہے۔
ڈاکٹرثانیہ نشتر