صوبائی وزیرراجہ بشارت نے محکمہ صحت پنجاب کو قانونی بحران سے بچا لیا

  صوبائی وزیرراجہ بشارت نے محکمہ صحت پنجاب کو قانونی بحران سے بچا لیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی کامیاب پارلیمانی حکمت عملی نے محکمہ صحت پنجاب کو قانونی بحران سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے سے نافذ پنجاب انفیکشنز اینڈ ڈزیزز پری وینشن اینڈ کنٹرول آرڈیننس 2020 کی معیاد ختم ہو رہی تھی۔ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں راجہ بشارت نے مذکورہ آرڈیننس میں توسیع کی قرار داد پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ اجلاس کے دوران قانون سازی کی گئی ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔ اگر یہ قرارداد پیش نہ کی جاتی تو گورونا وباء کے خلاف کیے گئے محکمہ صحت کے اقدامات کالعدم ہو جاتے اور مزید اقدامات میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی تھیں۔اس سے کورونا کے خلاف جاری مہم کے شدید متاثر ہو نے کا خطرہ پیدا ہو جاتا۔ وزیر قانون کے بروقت اقدام اور دوراندیشی نے نہ صرف محکمہ صحت بلکہ پنجاب حکومت اور عوام کو بھی ممکنہ مشکلات سے بچا لیا ہے۔

بحران ٹل گیا

مزید :

صفحہ آخر -