پی پی، ن لیگ میں بادشاہ سلامت کی غلامی وفاداری کا معیار،شہباز گل

پی پی، ن لیگ میں بادشاہ سلامت کی غلامی وفاداری کا معیار،شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بظاہر جمہوری لبادہ اوڑھ کر کوئی جمہوری نہیں ہو جاتا ہے۔ بدھ کے روز قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طرف سے وزراء پر تنقیدپرردعمل میں انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی شریف اور زرداری فیملی لمیٹڈ جماعت نہیں جہاں بادشاہ سلامت کی غلامی ہی وفاداری کا معیار ہو۔ انہوں نے کہا کہ باپ، بیٹے اور آگے پوتوں پوتیوں کے غلام اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی جرات نہیں کر سکتے اس لیے ان کو یہ بہت بڑی بات لگتی ہے۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -