عافیہ کیس عالمی معاملہ، سندھ ہائی کورٹ مداخلت نہیں کرسکتی، جسٹس عمر سیال

    عافیہ کیس عالمی معاملہ، سندھ ہائی کورٹ مداخلت نہیں کرسکتی، جسٹس عمر سیال

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دئیے کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر امریکا میں کیسے عمل درآمد ہوسکتا ہے؟ ڈاکٹر عافیہ کیس عالمی معاملہ ہے تو سندھ ہائی کورٹ مداخلت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ عدالت جذبات پر نہیں قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے، کیس موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ہی سنا جائے گا۔سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

جسٹس عمر سیال

مزید :

صفحہ آخر -