عام مفروضہ ہے ٹڈی دل کھانے سے کورونا ختم ہو جاتا ہے، ریاض فتیانہ

  عام مفروضہ ہے ٹڈی دل کھانے سے کورونا ختم ہو جاتا ہے، ریاض فتیانہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ عام مفروضہ ہے کہ ٹڈی دل کھانے سے کورونا ختم ہو جاتا ہے۔ریاض فتیانہ نے قومی اسمبلی میں اپنے مختصر خطاب میں بجٹ 2020-2021 پر بات کرنے سمیت کورونا کی وبا اور ملک پر ٹڈی دل کے حملوں پر بھی بات کی۔ریاض فتیانہ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ٹڈی دل کے حوالے سے عام مفروضہ پایا جاتا ہے کہ انہیں کھانے سے کورونا کی وبا ختم ہوجاتی ہے۔رکن قومی اسمبلی نے ایسے مفروضے کے حوالے سے ایوان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت اس مفروضے سے متعلق تحقیق کروائے اور اگر یہ ثابت ہوجائے کہ واقعی ٹڈی دل سے کورونا ختم ہوجاتا ہے تو حکومت کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ اگر ثابت ہوجائے کہ ٹڈی دل کھانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے تو پاکستانی قوم خود ہی ٹڈی دل کا تیا پانچا کردے گی اور حکومت کو اس ضمن میں محنت کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

ریاض فتیانہ

مزید :

صفحہ آخر -