باد غیس میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، 10اہلکار ہلاک، 5زخمی

باد غیس میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، 10اہلکار ہلاک، 5زخمی

  

کابل(این این آئی)افغان صوبے بدغیس میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلا،افغان خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے بدغیس میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔

افغانستان حملہ

مزید :

صفحہ آخر -